مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کا سرزمین حجاز پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کی فورسز کے تازہ ترین حملے میں 3 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے کل رات قطیف کے شیعہ نشین شہر سیہات پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 حجازی شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں بڑی تعداد میں شیعہ مسلمان آباد ہیں جن کے خلاف سعودی عرب کے نئے ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان نے ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ سعودی عرب کے شیعہ مسلمان بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔
سعودی عرب کے حکام کا سرزمین حجاز پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کی فورسز کے تازہ ترین حملے میں 3 شہیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1873880
آپ کا تبصرہ